Saturday, 26 November 2016

,

یفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی بری فوج کے نئے سربراہ - BBC Urdu

یفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی بری فوج کے نئے سربراہ - BBC Urdu

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا نیا سپہ سالار جب کہ جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کر دیا ہے۔
سنیچر کو وزیرِ اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ اور لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات کو جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے۔
بیان کے مطابق ترقی کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو بری فوج کا نیا چیف اور جنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کردیا گیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات 29 نومبر سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اسی روز موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
جنرل زبیر محمود حیاتImage copyrightISPR
Image captionجنرل زبیر محمود حیات کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ

جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ میں اکتوبر 1980 میں کیا تھا۔ وہ کینڈا اور امریکہ کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری سکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فراض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔
وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی 10 ویں کور کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔
نئی تعیناتی سے قبل وہ انسپکٹر جنرل تھے جی ایچ کیو میں جنرل ٹرینگ اور ایولیوشین کے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی میں اُن تربیتی مشقوں کی خود نگرانی کی جو لائن آف کنٹرول کے اطراف کشیدگی کی وجہ سے کی جا رہی تھیں۔ اِن مشقوں کا معائنہ موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل نے خود کیا تھا۔

جنرل زبیر محمود حیات

دوسری تیعناتی جنرل زبیر محمود حیات کی ہے بطور چیرمین جائنٹ چیف آف سٹاف اور ان کا بھی وہی بیج تھا جو باجوہ کا تھا یعنی انیس سو اسی میں فوج میں شمولیت۔ وہ بھی امریکہ، برطانیہ سے فوجی کالجوں سے پڑھے ہوئے ہیں۔ کئی اہم ترین فوجی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
آرمی چیف کے پرآیوٹ سکرٹری کے علاوہ وہ جوہری اثاثوں کی دیکھ بحال کرنے والے سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے بھی ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ آرٹلری ریجمنٹ کی کمان بھی کرچکے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Top Ad 728x90